گڈ فرائیڈے

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - [ عیسائی ]  ماہ مارچ کا وہ جمعہ جب حضرت عیسٰی سولی پر چڑھائے گئے تھے، عیسائی اس روز تہوار مناتے ہیں۔ "جمعرات کو مانڈی تھرس ڈے کہتے اور جمعہ گڈ فرائیڈے کہلاتا ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ٧ اپریل۔ )

اشتقاق

انگریزی زبان کے اسم 'گڈ' کے ساتھ صفت 'فرائیڈے' لگانے سے مرکب توصیفی 'گڈ فرائیڈے' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٢ء کو "ترکی حور" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر